1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

PDF Print E-mail

User Rating: / 0
PoorBest 

جامع مسانيد الإمام ابي حنيفة النعمان رحمه الله

امام اعظم ابى حنيفة النعمان رحمه الله ان مقدس ومحترم شخصيات ميں سے ہیں ، جن کے خلاف فرقہ جدید نام نہاد اهل حدیث کی طرف طعن وتشنیع وتنقید کا بازار گرم رہتا هے ، اس فرقہ جدید میں شامل تقریبا ہرچهوٹا بڑا امام عالی شان کی ذات میں توہین وتنقیص کا کچهہ نہ کچهہ اظہار کرتا رہتا ہے ، اور یہ صفت قبیحہ اس فرقہ جدید کے تمام ابناء میں سرایت کی ہوئ ہے ، الاماشاءالله من جملہ ان وساوس باطلہ کے ایک وسوسہ یہ امام اعظم ابى حنيفة النعمان رحمه الله کے خلاف  پهیلایا جاتا هے کہ ان کو تو حدیث کا کچهہ بهی پتہ نہیں تها علم حدیث سے بالکل کورے تهے ( معاذالله ) ،اس باطل وسوسہ پرکچهہ بحث غالبا گذشتہ سطور میں گذرچکی ہے ،لیکن مزید اطمینان قلب کی خاطرمیں امام اعظم ابى حنيفة النعمان رحمه الله کی ان مسانید کا تذکره کروں گا ، جن کوکباراهل علم نے جمع کیا هے

تعريف المسانيد

مسانيد جمع ہے مسند کی جوکہ ( سَنَدَ ) سے اسم مفعول ہے،

اهل لغت نے اس کی تعریف لغوی اس طرح پیش کی هے،

المسانيد أو المساند جمع : مسند ، وهو : اسم مفعول من الثلاثي : ( سَنَدَ ) ، قال ابن فارس ( ت 395 هـ ) : " السين والنون والدال أصل واحد يدل على انضمام الشيء إلى الشيء . وقد سُمِّي الدهر : مُسنَدًا ؛ لأن بعضه متضام " )

وقال الليث : " السند ما ارتفع عن الأرض " وقال الأزهري ( ت 370 هـ ) : " كل شيء أسندت إليه شيئًا فهو مُسنَد " وحكى أيضًا عن ابن بُزُرْج أن السَّنَد مثقل : ( ( سنود القوم في الجبل ) ) ، وقال الجوهري ( ت 393 هـ ) : " السَنَد : ما قابلك من الجبل وعلا عن السطح ، وفلان سَنَده أي : معتمد " وقال ابن منظور ( ت 711هـ ) : " ما يسند إليه يُسمى مسْنَدًا ومُسْنَدًا ، وجمعه : المَساند " (13) وزاد صاحب القاموس أنه يجمع أَيضًا بلفظ : ( مسانيد ) ، ويرى أبو عبد الله : محمد بن عبد الله الشافعي الزركشي ، ( ت 794 هـ ) ( أن الحذف أولى .

حاصل یہ کہ مسند کا معنی لغوی اعتبار سے یہ هے کہ جوکسی چیزکی طرف منسوب کیا جائے ، جوکسی چیزکی طرف ملایا جائے ، اس چیزکومضبوط کرنے کے لیئے٠

مسند کی اصطلاحى تعریف

اصطلاح میں مسند کا اطلاق حدیث پربهی ہوتا ہے اورحدیث کی کتاب پربهی ہوتا ہے، مسند اس حدیث مرفوع کو کہتے ہیں جس کی سند کا سلسلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم تک پہنچتا ہو۔ یہ تو مسند حدیث کی تعریف ہے،

اور اسی طرح مسند کا اطلاق حدیث کی ان کتب پربهی ہوتا ہے، جن کو اس کے مؤلفین نے اسماء الصحابة کے مسانيد پرجمع کیا ہو یعنی مسند حدیث کی وه کتاب ہے جس میں ہرصحابی کے احادیث کو الگ الگ جمع کیا جائے،

پهر بعض محدثین نے اس بارے میں یہ ترتیب رکهی کہ پہلے سابقین فی الاسلام صحابہ کی احادیث ذکرکرتے ہیں جیسے عشره مبشره پهر اهل بدر وغیره ، اور بعض محدثین حروف المعجم کے اعتبار سے صحابہ کی احادیث ذکرکرتے ہیں وغيره . بغرض فائده یہ تومسند کی لغوی واصطلاحی تعریف کا مختصرتذکره تها ، اب میں ان کباراهل علم وعلماء امت کا تذکره کروں گا جنهوں نے امام اعظم ابى حنيفة النعمان رحمه الله کے ان مسانید کو جمع کیا .

یا درہے کہ امام محمد بن محمود الخوارزمی رحمه الله نے امام اعظم ابى حنيفة النعمان رحمه الله کی پندره (15) مسانید کو جامع مسانيد الإمام ابى حنيفة النعمان کے نام سے ایک مستقل کتاب میں جمع کیا هے ، اوران کے جمع کرنے کی وجہ یہ لکهی کہ میں نے شام میں بعض جہلاء سے سنا جوامام اعظم کی شان میں توہین وتنقیص کر رها تها اورامام اعظم پر رواية الحديث کی قلت کا الزام لگا رها تها ، اوراس بارے میں مسند الشافعي وموطا مالك وغیره سے استدلال کر رها تها اوریہ گمان کر رها تها کہ ابوحنیفہ کی تو کوئ مسند نہیں ہے ، لہذا مجهے دینی غیرت وحمیت لاحق ہوئ پس میں نے اراده کیا کہ میں امام اعظم رحمه الله کی ان پندره (15) مسانید کو جمع کروں جن کبار علماء الحديث نے جمع کیا هے .

ان کبار علماء الحديث کے اسماء درج ذیل ہیں جنهوں نے امام اعظم ابى حنيفة النعمان رحمه الله کے مسانید کوجمع کیا هے

1 = الإمام الحافظ ابو محمد : عبد الله بن محمد بن يعقوب الحارثي البخاري المعروف : بعبد الله

2 = الإمام الحافظ ابو القاسم : طلحة بن محمد بن جعفر الشاهد العدل

3 = الإمام الحافظ ابو الحسين : محمد بن المظفر بن موسى بن عيسى بن محمد

4 = الإمام الحافظ : ابو نعيم الأصفهاني

5 = الشيخ ابو بكر : محمد بن عبد الباقي بن محمد الأنصاري

6 = الإمام ابو احمد : عبد الله بن عدي الجرجاني

7 = الإمام الحافظ : عمر بن الحسن الأشناني

8 = الإمام ابو بكر : احمد بن محمد بن خالد الكلاعي

9 = الإمام ابو يوسف القاضي : يعقوب بن ابراهيم الأنصاري ، وما روي عنه يسمى : نسخة ابي يوسف

10 = الإمام : محمد بن الحسن الشيباني والمروي عنه يسمى : نسخة محمد

11 = ابن الإمام : حماد رواه عن ابي حنيفة

12 = الإمام : محمد ايضا ، وروى معظمه عن التابعين ، وما رواه عنه يسمى : الآثار

13 = الإمام الحافظ ابو القاسم : عبد الله بن محمد بن أبي العوام السعدي

14 = الإمام الحافظ ابو عبد الله : حسين بن محمد بن خسرو البلخي

15 = الإمام الماوردي ابو الحسن : علي بن محمد بن حبيب

یہ مسانید( ابواب الفقه ) کے مطابق جمع کیئے گئے ہیں ، پهر بعد میں بعض علماء امت نے ان مسانید کی اختصار اور شرح بهی لکهی ، مثلا
1 =
الإمام شرف الدين : اسماعيل بن عيسى بن دولة الأوغاني المكي نے اس کا اختصار بنام اختيار اعتماد المسانيد في اختصار اسماء بعض رجال الأسانيد ) لكها ،

2 = الإمام ابو البقاء : احمد بن ابي الضياء ( محمد القرشي البدوي المكي ) نے اس کا اختصار بنام مختصر ( المستند مختصر المسند ) لكها ،

3 = الإمام محمد بن عباد الخلاطي نے اس کا اختصار بنام ( مقصد المسند ) لكها

4 = ابو عبد الله : محمد بن اسماعيل بن ابراهيم الحنفي ،نے اس کا اختصار لکها

5 = حافظ الدين : محمد بن محمد الكردري المعروف : بابن البزازي نے اس کے زوائد کو جمع کیا ،

6 = شيخ جلال الدين السيوطي نے اس کی شرح بنام ( التعليقة المنيفة على سند ابي حنيفة ) لکهی اس کے علاوه بهی بہت ساری کتب وشروحات امام اعظم ابى حنيفة النعمان رحمه الله کی مسانید پرلکهی گئ ہیں .

رحمهم الله جميعا وجزاهم الله تعالى خيرا في الدارين

یقینا اس ساری تفصیل کے بعد آپ نے ملاحظہ کرلیا کہ چند جہلاء زمانہ کی طرف سے امام اعظم کے خلاف جو باطل وکاذب وسوسہ پهیلایا جاتا هے یہ وسوسہ صرف جہلاء وسفہاء کی مجلس میں کارگر ہوتا هے ارباب علم واصحاب فکرونظر کی نگاه میں اس کی کوئ حیثیت نہیں هے

 

 

Other Menu

Latest Articles

Who's Online

We have 288 guests online

Statistics

Members : 6
Content : 1066
Content View Hits : 4325724

Get Latest Feed

Enter you email address to get in touch with latest updates

یہاں اپنا ای میل ایڈریس رجسٹر کروائیں اور ویب سائٹ کی تازہ اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں

Most Read Articles

  1. مولانا اسماعیل محمدی
  2. فضائل اعمال
  3. مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی
  4. نفس کے پجاری - غیر مقلدین
  5. جنت البقیع میں مدفون علمائے دیوبند
  6. طاہر القادری رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔!! ضرور دیکھیں
  7. شیعہ مذہب کی ابتداء ۔۔۔ اور ان کا فرقوں میں بٹنا
  8. انٹرنیٹ کی کارستانیاں (ایک بدنصیب لڑکی کی داستان
  9. انگریز کا الاٹ کردہ لقب اہلحدیث واپس کرتے ہیں
  10. Mufti Manzoor Mengal
  11. فتنہ ڈاکٹر ذاکر نائیک
  12. مولانا حق نواز جھنگوی ۔ آڈیو بیانات
  13. مناظرہ کوہاٹ کی ویڈیوز
  14. جوشخص شیعہ کے کفر میں توقف کرے تو وہ بھی ان جیسا کافر ہے۔
  15. ترک رفع الیدین والی حدیث کو کن کن محدثین نے صحیح قرار
  16. مولانا ضیا ء الرحمن فاروقی ۔ آڈیو بیانات
  17. Shaikh Saad Al Ghamedi
  18. مناظرہ ترک رفع الیدین - محمد امین اوکاڑوی
  19. مصنف ابن ابی شیبہ کی ناف کےنیچےہاتھ باندھنےوالی روایت کی تحقیق
  20. شیعوں کا عقیدہ ان کی کتابوں سے
  21. Ameer Shariat Syed Attaullah Shah Bukhari
  22. بیکاٹ فیس بک
  23. تاریخی حولات جات۔ شیعہ کافر
  24. خاتم الانبیاء کا طریقہ نماز
  25. درس حدیث دارالعلوم دیوبند
  26. Maulana Ilyas Ghuman - Audio bayanat
  27. غیر مقلدین کے سوالوں کے جوابات
  28. بریلویت قصور۔ مولانا الیاس گھمن
  29. ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
  30. اهل حدیث کے چهہ نمبر
  31. ALLAH EXISTS WITHOUT A PLACE
  32. سلفی کون؟ حنفی یا غیرمقلد؟
  33. سنی مسلمان شیعہ کی تکفیر کیوں کرتے ہیں؟
  34. The Blindest Following
  35. میں کیوں حنفی ہوا؟

Share you Idea

تمام حضرات سے گذارش ہے کہ سائیٹ کو ایکسپلور کرتے ہوئے اگر آپ کو کوئی خرابی نظر آئے یا اپ سائیٹ کی بہتری کیلئے کوئی مشورہ دینا چاہیں تو کنٹیکٹ اس کے پیج پر جا کر ہمیں ضرور مطلع فرمائیں

 

Ownislam:

This Website is dedicated to our beloved Prophet Muhammad (PBUH). In this website you will get the correct information regarding Islam in the light Holy Quran and the Authentic Hadith. It's time to understand and practice Islam properly so that we can spread the message and teachings of deen. Our zeal is to bring people back to real Jama'at of our Nabi Muhammad PBUH and Sahabas R.A.

We Would Like You To

Join .... Invite ... Share